بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ کے سامنے انڈو ں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کر کے احتجاج

بدھ 4 نومبر 2015 17:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء) ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر مخدوم شاہ محمود قریشی کی رہائشگاہ کے سامنے انڈو ں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کر کے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدھ کو بھی شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے مرغی کے انڈوں پر گو شاہ گو کے نعرے درج کیے اور نوٹ لہرا کر بلدیاتی انتخابات کی ٹکٹیں خریدنے کا بھی نعرہ لگایا ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی ٹکٹ من پسند افراد کو دئیے ہیں جب تک ٹکٹوں کی مصنفانہ تقسیم نہیں کی جاتی تب تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں