چترال میں شدید بارش اور برفباری کے باعث راستے بند،کئی گاڑیاں پھنس گئیں

منگل 3 نومبر 2015 11:45

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء) چترال میں شدید بارش اور برفباری کے باعث راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں جبکہ بچوں اور خواتین کو ٹھٹھرتی سردی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔پیراور منگل کی درمیانی شب چترال شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

موسم کی تبدیلی سے لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے میں بے گھر ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔لواری ٹنل پر شدید برف باری سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں،اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے یخ بستہ ہواوں میں کھڑے مسافروں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بابوسرٹاپ،نانگہ پربت، بٹوگا ٹاپ کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھتی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں