وادی آیون ایک بار پھر تباہی سے ہمکنار‘ سیلاب زدگان کی سنبھلتے ہی زلزلے نے دوبارہ اس بستی کو ملیا میٹ کردیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:08

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) وادی بمبوریت کے دہانے پر واقع آیون گاوٴں جو اپنی حوبصورتی کی وجہ سے نہ صرف چترال بھر میں مشہور تھا بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاح بھی اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکتے۔ اس وادی کو تین ماہ پہلے سیلاب نے تباہ کیا تھا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی ہم اپنی مدد آپ کے تحت خود کو بھی سنبھلا ہی تھا کہ زلزلے نے پھر گاوٴں کا نقشہ بدل دیا۔

اس گاوٴں میں مشرق کی جانب وادی کا پورا علاقہ زلزلے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا جہاں متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ کئی لوگ زحمی ہوئے اور ایک خاتون کی حالت نہایت تشویش ناک ہے جو سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔علاقے کے معروف شحصیت جندولہ خان کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں سیلاب نے تباہ کیا اور اب زلزلے نے مگر ابھی تک ان کے ساتھ امداد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک اور مقامی شحص نے کہا کہ آیون گاوٴں میں بہت سارے گھر تباہ ہوئے یہاں کے لوگ نہایت غریب ہیں اور وہ اپنے تباہ شدہ مکانوں کو حکومتی امداد کے بغیر ہر گز دوبارہ تعمیر نہیں کرسکتے۔ایم ایس سی کیمسٹری کی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر بار زمین اور فصل پہلے سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا اس گاوٴں میں سیلاب کی وجہ سے ہماری اراضی پر بہت بڑا جھیل بنا تھا مگر ابھی باقی کسر پورا کیا اور حالیہ زلزلے نے تو پورے گاوٴں کا نقشہ بد ل دیا۔

ایک اور خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے اوپر چھت سے بلاک اور پتھر گر گئے جس کی وجہ سے اس کی کندھا زحمی ہوئی اور گھر بھی تباہ ہوا مگر وہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور ان کی بس سے باہر ہے کہ وہ اپنا تباہ شدہ مکان کو دوبارہ تعمیر کرے۔آیون کے متاثرین زلزلہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ فوری طور پر مالی امداد کرے کہیں ایسا نہ ہو کہ سیلاب کی طرح وہ حکومت کی چیک ملنے کی راہ تکتے رہے مگر ابھی تک ان کے ساتھ مالی امداد نہیں ہوا اور حکومتی دعویں صرف اعلانات کی حد تک محدود رہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں