چترال ،چپس کے کارحانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال خاکستر

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:18

چترال۔21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)چترال میں چپس فوڈ کے کارحانے میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال خاکسترہوگیا ،شاہی مسجد کے قریب چپس فوڈ کے ایک کارحانے میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کارخانے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔

(جاری ہے)

کارخانے کے مالک امجد علی نے بتایا کہ یہ کارحانہ پچھلے کئی سالوں سے یہاں چل رہاتھا،کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال جل گیا ۔چترال پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں