چترال ،نامعلوم لوگوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک ،دوسرے کو زخمی کر دیا
منگل 20 اکتوبر 2015 23:02
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) چترال سے پچیس کلومیٹر دور ایون کے جنگل کُنڈاوشٹی میں نامعلوم لوگوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ ہلاک شدہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ایون پولیس کے مطابق گاؤں تھوڑیاندہ ایون کے رہائشی شیر ولد میر امان اور ادریس گذشتہ روز بالائی جنگل کنڈاوشٹی میں چلغوزہ جمع کررہے تھے ۔
کہ چار نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کردیا اور کلہاڑیوں سے پے درپے اُن پر وار کئے ۔ جس کے نتیجے میں شیر ولد میر امان موقع پر جان بحق ہوا ۔ اور دوسرا نوجوان ادریس زخمی ہوا ۔ بعد آزان جب واقعے کی اطلاع گاؤں پہنچی ۔ تو درجنوں افراد جنگل جاکر ہلاک شدہ شیر اور زخمی ادریس کو ہسپتال پہنچا دیا ۔(جاری ہے)
جہاں شیر کی نعش پوسٹ ماٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ۔
جبکہ ادریس کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ادریس کے مطابق چار افراد نے اُن پر حملہ کردیا ۔ تاہم وہ اُنہیں جاننے سے قاصر ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ جنگل کی ملکیت کی وجہ سے پیش آیا ۔ اور مقتول اس جگہے کو اپنی ملکیت قرار دے رہے تھے جبکہ حملہ آور افراد اپنی ملکیت کا دعوی کر رہے تھے ۔ اس تنازعے نے شدت اختیار کی ۔ اور حملہ آروں نے شیر کو ہلاک اور اُن کے ساتھی کو زخمی کر دیا ۔ ایون پولیس کی طرف سے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اور وہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں ۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
لواری ٹنل اور مضافات میں ہلکی برفباری جاری ، ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کےلیے بحال ہیں، انتظامیہ
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم