چترال ،سیلاب کے باعث کاست اور شالی گاؤں کی نہر تباہ ہونے سے زیر کاشت زمین بنجر اورکھڑی فصلیں خشک ہونے لگیں

بدھ 30 ستمبر 2015 17:36

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) چترال میں حالیہ سیلاب کے باعث کاست اور شالی گاؤں کی نہر تباہ ہونے سے زیر کاشت زمین بنجر اورکھڑی فصلیں خشک ہونے لگیں۔اس کے علاوہ پانی کی پائپ لائن بھی بہہ گئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتظامیہ نے عارضی طور پر گولین پائپ لائن سے ایک گھنٹے کیلئے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نہر کی جلد سے جلد مرمت کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ کھڑی فصلیں، پھل دار درخت اور زیر کاشت زمین بنجر ہونے سے بچ جائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں