بحرین پلٹ پاکستانی ڈاکٹر نے اپنی چھٹیاں چترال میں متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے وقف کردیں

اتوار 30 اگست 2015 13:43

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بحرین کی پولیس میں بطور میڈیکل آفیسر کام کرنے والے ایک پاکستانی ڈاکٹر محمد عدنان بھٹہ نے اپنی چھٹیاں گھر میں گزار نے کی بجائے چترال کے سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے وقف کردیں۔ ڈاکٹر عدنان 15 اگست سے چترال میں ہے اور وادی کیلاش کے بمبوریت اور رمبور دیہات میں روزانہ کے بنیاد پر فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔

ڈاکٹر عدنان اپنے جیب سے ادویات خریدتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان نے اے پی پی کو بتایا کہ پندرہ اگست سے اب تک انہوں نے ایک ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر ڈاکٹروں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستانی ہونے کے ناطے یہاں آئے اور ان غریب مریضوں کا علاج کرے۔ایک کیلاش خاتوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نے اس وادی میں مسلمان اور کیلاش دونوں قبیلوں کے لوگوں کی بہت خدمت کی اگر وہ یہاں نہ پہنچتے تو بہت سارے مریض شائد علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے۔ڈاکٹر عدنان نے وادی بمبوریت کے علاوہ وادی رمبور میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگایا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں