چترال کے علاقے وادی کھوت میں سیلاب نے تباہی مچادی

بدھ 26 اگست 2015 14:33

چترال۔26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء )چترال کے بالائی علاقے وادی کھوت میں سیلاب کے باعث تباہی چالیس کے قریب مکان ، سڑکیں، زیر کاشت زمین اور آبپاشی کی نہریں بھی تباہ ہوچکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے میں حالیہ سیلاب سے سخت تباہی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں چالیس کے قریب مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سڑکوں ، زیر کاشت زمینوں اورآبپاشی کیلئے نکالی گئی نہروں کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

سابق رکن ضلع کونسل میرگلزار نے حکومت سے کہاہے گلگت بلتستان کی طرز پر چترالی عوام کو بھی بالعموم رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جائے تاکہ متاثرین فاقہ کشی کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے گھر مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں حکومت ان کی مالی امداد کرے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیرنو کرسکیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں