جی او سی ملاکنڈ کا کمشنر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، سیلاب سے تباہ شدہ سڑک کا معائنہ

جمعرات 20 اگست 2015 18:53

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ پاکستان آرمی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان اور کمشنر ملاکنڈ عثمان گل نے چترال کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہ فوجی ہیلی کاپٹر میں کوراغ پہنچ گیا جہاں رکن صوبائی اسمبلی سید سردار حسین ، اسسٹنٹ کمشنر منہاس الدین نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔ جی او سی اور کمشنر نے سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ سڑک کا معائنہ کیا جسے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے حال ہی میں بحال کیا تھا اور اس کے بعد سب ڈویژن مستوج کا چترال کے ساتھ زمینی رابطہ بحال ہوا۔

رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین نے ان سے کہا کہ چونکہ دریا کی وجہ سے سڑک کی کٹائی ہوئی تھی جسکے نتیجے میں سب ڈویژن مستوج کا چترال سے رابطہ منقع ہوا تھا اور یہاں کے لوگ آشیائے خوردنوش کی شدید قلعت پیدا ہوئی تھی تاہم اسے ایف ڈبلیو او نے بنایا مگر اس کی کشادگی نہایت ضروری ہے کیونکہ دریا کی وجہ سے سڑک کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور خدانحواستہ اگر دوبارہ سیلابی ریلا آیا تو اس سڑک کو ایک بار پھر تباہ کریں گے جس کے نتیجے میں چار لاکھ آبادی کا چترال سے رابطہ منقطع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان ایف ڈبلیو او کے کمانڈنگ آفیسر لفٹنٹ کرنل جمال کو ہدایت کی کہ سڑک کیلئے پہاڑی کو کاٹاجائے اور دریا کنارے سڑک پر حفاظتی بند بھی تعمیر کیا جائے۔ بعد میں میجر جنرل نادر خان فوجی ہیلی کاپٹر میں گرم چشمہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کے دورہ پر گئے ۔ ان کے ساتھ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں