نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن کے الزامات میں ڈی ایف او اورڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال سمیت5 افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 اگست 2015 17:45

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے کرپشن کے الزامات میں ڈی ایف او چترال گلزارالرحمان ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال پرنس خالد پرویزسمیت5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیب ترجمان کے مطابق ڈی ایف او چترال گلزارالرحمان ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال پرنس خالد پرویز،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال نور شاہدین ،رحمت کریم اور ملک شاہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملزمان نے جوائنٹ فارسٹ مینجمنٹ کے فنڈز میں جعلسازی کرتے ہوئے 76 ملین روپے منتقل کیے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں