`الخدمت فاؤنڈیشن 14 اگست کو سیلاب متاثرین کے ساتھ یوم آزادی منائے گی،نورالحق

مرکزی ریلیف کیمپ میں جشن آزادی کی تقریب ہوگی ،چترال شہر میں آ زادی ریلی بھی نکالی جائے گی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا`

بدھ 12 اگست 2015 21:42

ترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدرنورالحق نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن 14 اگست کو چترال کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یوم آزادی منائے گی۔ جس کیلئے چند روز سے تیاریاں جاری ہیں۔ چترال میں واقع الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی ریلیف کیمپ میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ چترال شہر میں آ زادی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

جس کی قیادت الخدمت فاؤنڈیشن کی صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کریں گے۔ الخدمت کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق الخدمت کے صوبائی صدر نورالحق نے ہدایت کی ہے کہ چترال متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کے ساتھ یوم آزادی بھر پور انداز میں منائے گی۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے چند دن سے تیاریاں شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلالی پرچم ،بیج اور دیگر اشیا کی خریدار بھی کی گئی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر متاثرین کو دوپہر کا کھانا کھلایا جائے گا اور مٹھائیں بھی تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاری ہوئی ہے ۔ لاکھوں لوگ متاثر اور شدید مشکلا ت سے دوچار ہیں ۔ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے حوصلہ بڑھانے کیلئے الخدمت نے جشن آزادی کی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا ہے تاکہ متاثرین سیلاب کی دکھوں اور غم میں کمی لائے جاسکے اور جشن آزادی بھی بھر پور طریقے سے منا سکے۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن روز اول سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں