پے در پے سیلابوں نے چترال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت ،سیاسی جماعتوں ،فلاحی تنظیموں اور مخیر افراد کو مل کر اجتماعی جدوجہد کرنی چاہیے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 17:56

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ پے در پے سیلابوں نے چترال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے حکومت ،سیاسی جماعتوں ،فلاحی تنظیموں اور مخیر افراد کو مل کر اجتماعی جدوجہد کرنی چاہیے۔وہ ہفتہ کو چترال کے دو روزہ دورہ کے موقع پر شغور کے دیہات پچھیلی اور کاسد میں متاثرین کے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر نورالحق ،جماعت اسلامی چترال کے امیر اور متوقع ضلع ناظم چترال سید مغفرت شاہ،نائب امیر ضلع مولانا اسرار الدین الہلال ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون،ضلع وتحصیل کونسل چترال کے نومنتخب ممبران مولانا جمشیداحمد،مولانا جاوید حسین،حیات اﷲ خان، قاری محمد شغیب ،الخدمت کے ضلعی جنرل سیکرٹری رفیع الدین اور دیگر مقامی قایدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر متاثرہ علاقہ پچھیلی میں نماز مغرب کی امامت بھی کرائی اور بعد ازاں سیلاب متاثرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ایک ہزار سے زائد رضا کار سیلاب کے پہلے ہی دن سے چترال کے مختلف علاقوں میں متاثرین کی خدمت میں شب وروز مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق کی قیادت الخدمت کے رضا کاروں نے چترال کے سیلاب متاثرین کی مثالی خدمت کی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اطہار کیا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کارسیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں