صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا
220چھوٹے بڑے بجلی گھر تباہ ‘ مرمت کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے
ہفتہ 8 اگست 2015 14:12
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق چترال میں لگ بھگ 220 چھوٹے بڑے بجلی گھر ہیں جن میں سے 50 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں صوبائی حکومت کا ریشیون کا بجلی گھر شامل ہے جسے دوبارہ مرمت کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
چترال سے کوئی 40 کلومیٹر دور دیر روڈ پر واقع ششی ہائڈل پاور پلانٹ کے ٹربائن نے اس وقت کام چھوڑ دیا تھا جب اس تک پانی پہنچانے والے چھ کلومیٹر طویل واٹر چینل میں مٹی، ریت اور پتھر بھر گئے تھے مشین کا پہیہ گھومتا ہے تو قریب آبادی کے گھر بجلی سے روشن ہو تے ہیں۔پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عملے کی یہی کوشش ہے کہ اس بجلی گھر کو جلد سے جلد کام کے قابل بنایا جائے۔(جاری ہے)
اور یہ بجلی پھر واپڈا کو تین روپے فی یونٹ میں بیچی جاتی ہے واپڈا آگے یہ بجلی گھریلو صارفین کو آٹھ روپے تک اور کمرشل صارفین کو 15 روپے تک بیچتا ہے۔چترال میں شدید سیلابی ریلوں سے صوبائی سطح پر قائم رویشون ہائڈل پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جسے حکام کے مطابق اب دوبارہ سے تعمیر کیا جائے گا اور اس پر کوئی ایک ارب روپے تک لاگت آئے گی۔
ریشون کی بجلی گھر لگ بھگ چار میگا واٹ بجلی پیدا کرتا تھا جس سے اپر چترال کی بڑی آبادی مستفید ہوتی تھی چترال سے منتخب سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی کے واحد رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کے مطابق چترال میں کم سے کم 5000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ایسے منصوبے موجود ہیں جن پر ابتدائی کام ہو چکا ہے تاہم شاید حکومتیں اس طرف توجہ ہی نہیں دینا چاہتیں۔انھوں نے کہا کہ اپر چترال سمیت کوئی دو سے ڈھائی لاکھ افراد اس بجلی کے بحران سے متاثر ہو رہے ہیں اس لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔چترال میں کوئی 220 سے زیادہ چھوٹے بجلی گھر ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کوئی 45 سے50 چھوٹے بڑے بجلی گھروں کو یا نقصان پہنچا ہے اور یا وہ پانی بہہ گئے ہیں۔ ان بجلی گھروں میں دو، دو واپڈا اور پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ہیں جبکہ 175 تک بجلی گھر آغا خان دیہی سپورٹ پروگرام اور کوئی 35 سے 40 تک سرحد دیہی سپورٹ پروگرام کے تحت قائم ہیں نجی سطح پر بھی لوگوں نے چار سے پانچ چھوٹے بجلی گھر قائم کر رکھے ہیں۔ ان تمام بجلی گھروں سے کوئی 15 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے تاہم بعض علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ