چترال گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی کیلئے مقامی لوگوں نے کمر کس لی

جمعہ 7 اگست 2015 14:27

چترال۔07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء )سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والے گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کا آغاز کردیا ہے  مذکورہ روڈ کی تباہی کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا تھا اور لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

علاقے میں سیلاب آنے کی وجہ سے مذکورہ روڈ جگہ جگہ سے تباہ ہو گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے عمائدین نے فیصلہ کیا کہ گرم چشمہ روڈ کی مرمت اور بحالی اب فوری طور پر کی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے کے سلسلے میں مشکلات کا خاتمہ ہو جس پر سینکڑوں مقامی لوگوں نے روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے کمر کس لی ہے ۔

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے باعث چترال کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ چترال کے باشندوں کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی بھی بھرپور امداد کی جائے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں