چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، پائلٹ اور 11 سیلاب متاثرین سوار تھے ، 3 کو معمولی چوٹیں آئیں ، باقی سب محفوظ رہے

جمعرات 6 اگست 2015 17:38

چترال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور 11 سیلاب متاثرین سوار تھے ، 3 کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی سب محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تفصیلات کے مطابق چترال میں پاک فوج سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں میں مصروف ہے اور وہاں پر پھنسے افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متاثرین کے ریسکیو آپریشن پر معمور پاک فوج کا ہیلی کاپٹر 11 سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کررہا تھا کہ کھوت کے موسم کے ناخوشگوار ہونے کی وجہ سے فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ، ہنگامی لینڈ کے دوارن تین متاثرین کو معمولی چوٹیں آگئیں جبکہ حادثے میں باقی تمام محفوظ رہے

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں