تباہ شدہ چترال کو دوبارہ تعمیر کرکے اس کی حسن کو بحال کیا جائے ، الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سامان بھی لوگوں میں تقسیم کیا، چترال کا بہت بڑا حصہ سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ، ہم وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کو آفت زدہ قراردیا جائے،متاثرین کو ذرعی بنک کے علاوہ دیگر قرضے بھی معاف کئے جائے، لوگوں کو بیس کلو آٹا اور پانچ کلو گھی دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ان کے ساتھ جلد سے جلد مالی امداد کیا جائے

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق کی پریس کانفرنس

جمعرات 6 اگست 2015 13:01

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے چترال کا دورہ کیا۔ وہ پی آئی کے پرواز سے چترال پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں وہ بروز گئے جہاں حالیہ سیلاب کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور کئی مکانات تباہ ہوئے۔ انہوں نے مرحومین کیلئے فاتحہ پڑھی۔بعد ازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق آیون گئے جہاں ایک عوامی اجتماع بھی جمع ہوئی تھے۔

انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ حکومت تباہ شدہ چترال کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے چترال ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا مطالبہ کیا تاکہ تباہ شدہ چترال کو دوبارہ تعمیر کرکے اس کی حسن کو بحال کیا جاسکے۔انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار کارکنان کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکنان سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سامان بھی لوگوں میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

گورنر کاٹیج چترال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کا بہت بڑا حصہ سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔اور ہم وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کو آفت زدہ قراردیا جائے۔اور متاثرین کو ذرعی بنک کے علاوہ دیگر قرضے بھی معاف کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلےٰ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ دوبارہ چترال کا دورہ کرے اور یہاں کی تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے تاکہ لوگ خود اپنے لئے ضرورت کی چیزیں ان سڑکوں پر لے جاسکے۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیس کلو آٹا اور پانچ کلو گھی دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ ان کے ساتھ جلد سے جلد مالی امداد کیا جائے تاکہ یہ لوگ اپنے تباہ شدہ مکانات سردیاں آنے سے پہلے تعمیر کرے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا بھی افتتاح کرتے ہوئے اس کا معائنہ بھی کیا۔افتتاح کے موقع پر کافی تعداد میں پارٹی کارکنان بھی جمع تھے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی حاجی مغفرت شاہ نے ا ن کو حالیہ نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں