پاک فوج نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مزید 30افراد کو ریسکیو کرکے پشاور منتقل کردیا

منگل 28 جولائی 2015 13:10

پاک فوج نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مزید 30افراد کو ریسکیو کرکے پشاور منتقل کردیا

راولپنڈی/چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاک فوج نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے مزید 30افراد کو ریسکیو کرکے پشاور پہنچا دیا‘ چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چترال میں پھنسے تیس افراد کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا۔ ان تیس افراد میں مریض اور سیاح شامل ہیں جنہیں پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں