چترال : چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، پی ڈی ایم اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 11:08

چترال : چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، پی ڈی ایم اے

چترال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : چترال میں سیلاب کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے. پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال میں سیلاب کے باعث 303 مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 72 گھر متاثر ہوئے ہیں.سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں.

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ چترال اسکاؤٹس نے 200 ٹینٹس اور کھانے پینے کا سامان متاثرین تک پہنچایا ہے ، جبکہ ساڑھے 7 ٹن راشن سی 130 طیارے کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا گیا ہے. پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم امدادی ٹیمیں اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں