چترال سیلاب سے6افراد جاں بحق ٗ161مکانات تباہ،ساڑھے 3لاکھ پھنس گئے

ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی

جمعہ 24 جولائی 2015 19:53

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) چترال میں حالیہ سیلاب سے 2 خواتین سمیت 6افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ٗ 161مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ افراد رابطہ سڑکیں ٹوٹنے کیباعث اپنے علاقوں میں پھنسے کر رہ گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے چترال میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی جس کے مطابق چترال میں بپھرے سیلابی ریلہ نے 6افراد کی زندگیاں نگل لی ہیں۔

مستوج سب ڈویثرن میں اڑھائی لاکھ، گرم چشمہ میں 80ہزار ٗ وادی کیلاش میں 30ہزار سے زیادہ افراد رابطہ سٹرکیں نہ ہونے سے اپنے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔جن کو پاک فوج ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان اور راشن پہنچا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی سے 161 مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ 45گھروں کو جزوی نقصان پہنچا 11ایری گیشن چینلز اور61واٹر سپلائی ا سکیمیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

سیلاب 1200ایکٹر پر کھڑی فصلوں کو بھی بہا لے گیا۔ جبکہ 6فیصد باغات کو بھی نقصان پہنچا۔4 روڈز مکمل طور پر تباہ ٗ 40رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہوئے۔محکمہ خوراک کے مطابق چترال میں غذائی قلت کا کوئی خطرہ نہیں اور اس وقت گوداموں میں گندم کے 74ہزار سے زیادہ بیگز موجود ہیں۔چترال کی ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے زندگی بچانے کی مزید ادویات مانگی ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی ہدایت پر محکمہ مواصلات وتعمیرات ،ایری گیشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں کو 14 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں