سیلاب نے چترال میں تباہی مچا دی ،9 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 24 جولائی 2015 12:41

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) چترال میں سیلاب اور دریاؤں میں تغیانی کے باعث مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔200گھر مکمل طور پر تباہ ،300گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ، کئی اہم رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ،غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے حالیہ بارشوں اور پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان میں چترال میں ہوا ہے چترال میں مختلف بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران مختلف واقعات میں 9 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کرجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 200گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اس کے علاوہ 300گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت انتہائی مخدوش ہے ۔

(جاری ہے)

چترال میں واٹر سپلائی اسکیمیں اور ایری گیشن چینل کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کے باعث علاقہ بھر میں پینے کے پانی اور اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے اس کے علاوہ چترال میں 3سکول اور ایک کالج سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں اور علاقہ بھر میں مجموعی طور پر 8مساجد بھی سیلابی پانی کی نظر ہوگئیں ہیں سیلابی پانی اور دریاؤں میں تغیانی کے باعث سب سے زیادہ نقصان سڑکوں اور رابطہ پلوں کو ہوا ہے جن میں 12 رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ تیرہ سڑکوں کو جزوی طور پر نقصان ہوا ہے اور کئی اہم رابطہ پل سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں