پاک آرمی کی چترال سکاؤٹس میس میں عمران خان ،پرویز خٹک کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ
سیلاب سے 197مکان،123 دکانیں، 22 سڑکوں،27 واٹر سپلائی سکیموں، بجلی کے 4 منصوبوں،15 معلق پلوں ،متعدد دیگر سہولیات کے علاوہ36 فیصد کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا
جمعرات 23 جولائی 2015 19:08
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان آرمی نے چترال سکاؤٹس میس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیلاب کی صورتحال پر بریفینگ دیتے ہوئے انہیں متاثرہ علاقوں میں اب تک کی امدادی کارروائیوں ،تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ذرائع مواصلات، پانی کی سکیموں، اری گیشن واٹر چینلز، بجلی کے ہائیڈل منصوبوں، فصلوں ، واپڈا کی ٹرانسمیشن لائن اور متاثرین کی ذاتی املاک کو ہوا۔
پاکستان آرمی کے سروے کے مطابق سیلاب سے 197مکانوں،123 دکانوںِ 22 سڑکوں اور راستوں،27 واٹر سپلائی سکیموں، بجلی کے چار منصوبوں،15 معلق پلوں اور متعدد دیگر سہولیات کے علاوہ36 فیصد کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔(جاری ہے)
بریفنگ میں سیکرٹری ریلیف خیبرپختونخوا نے بتایا کہ سیلاب کی اطلاع ملتے ہی 6گھنٹے کے نوٹس پر متاثرین کیلئے 40ٹن خوردنی اشیاء کا بندوبست کیا گیا جبکہ مزید 40 ٹن عنقریب چترال پہنچیں گی ۔
اُنہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خوراک کیلئے ابتدائی طور پر دو کروڑ30 لاکھ روپے چترال کی ضلعی انتظامیہ کو فراہم کئے گئے ۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے امدادی کاروائیوں اور ناگزیر نوعیت کی ابتدائی بحالی کے کاموں کیلئے مزید14 کروڑ روپے بھی فراہم کردیئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اریگیشن کے 13 واٹر چینلزسیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور محکمہ کی بروقت کاروائی سے ان میں سے 6چینل بحال کردیئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد پر پاک فوج کے بھر پور کردار کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ آرمی کے افسر اور جوان مکمل بحالی تک صوبائی حکومت سے تعاون اور متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف