لواری ٹنل پراجیکٹ 31دسمبر 2016ء کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،چترال ایئر پورٹ کو بین الاقوامی حیثیت دی جائیگی ،محمدنواز شریف
چترال کو چین اور تاجکستان کیساتھ لنک کرنے سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہوگا،سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، وزیر اعظم کا چترال کے سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ
بدھ 22 جولائی 2015 19:41
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لواری ٹنل پراجیکٹ 31دسمبر 2016ء کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگاجس کیلئے اس سال چار ارب روپے اور اگلے سال سات ارب روپے مہیا کئے جائینگے جبکہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد چترال ائر پورٹ کو بین الاقوامی حیثیت دی جائیگی ،چترال کو چین اور تاجکستان کیساتھ لنک کرنے سے چترال میں معاشی انقلاب برپا ہوگا۔
بدھ کو چترال شہر اور کوراغ کے مقامات پر متاثرین سیلاب اور سیاسی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد چترال ائر پورٹ کو بین الاقوامی حیثیت دینے اور بائی روڈ لنک کرنے سے چترال معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا جس کے نتیجے میں ترقی کا اندازہ ہر کوئی کرسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چکدرہ ٹو چترال موٹر وے کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے جس کیلئے انہوں نے 27ارب روپے کا اعلان کیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چترال تا گلگت روڈ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کیا جائیگا، سیلاب متاثرین کو سی۔130طیاروں کے ذریعے فوڈ پیکیج مہیا کئے جائینگے اور سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ۔ انہوں نے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے معاف کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ ان کی دوبارہ آبادکاری آسان ہوسکے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے چترال ٹاؤن میں بجلی کی شدید بحران کے حل کیلئے چیئر مین واپڈ ا کو ہدایت جاری کردی جس پر تین ہفتوں کے اندر عملدرامد شروع ہوگا۔ وزیراعظم نے فوڈ پراسیسنگ کیلئے جدید پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا تاکہ یہاں زائد میوہ جات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی اور وفاقی وزراء پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کے ہمراہ چترال میں گرم چشمہ ، تورکھو، کوراغ، کوشٹ، شوغور اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے مقامات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال