چترال : وزیر اعظم نے چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 16:52

چترال : وزیر اعظم نے چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

چترال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔نواز شریف کے دورے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔دورے سے قبل وزیر اعظم کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی او سی مالاکنڈ میجر جنرل نادر خان نے بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چترال کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، آفت زدہ قرار دینے کے باعث زرعی ترقیاتی بنک کے قرضے معاف کردیے جائیں گے۔نواز شریف نے چترال میں یوٹیلٹی اسٹورز کی مزید شاخیں کھولنے کی بھی ہدایت کی تاکہ خوراک کی مستقل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔وزیر اعظم نے چترال میں امدادی کاموں کے لیے پچاس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یا درہے کہ صوبائی حکومت نے بھی 50 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا تھا جس کے مساوی وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں