وزیراعظم کا چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے فنڈ دینے اور دسمبر 2016 سے قبل مکمل کرنے کا اعلان ‘ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی‘ وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریگی‘ این ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون سے متاثرین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے‘چترال کوصوبائی حکومت نے آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے
وزیراعظم نواز شریف کا چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور خطاب
بدھ 22 جولائی 2015 16:38
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے فنڈ دینے اور دسمبر 2016 سے قبل مکمل کرنے کا اعلان کیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی‘ این ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون سے متاثرین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے دینے کا اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ لواری ٹنل کو دسمبر 2016 سے قبل مکمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت پڑی تو وہ بھی وفاق کی طرف سے مہیا کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی مسلسل فراہمی کے لئے چترال میں مزید یوٹیلٹی سٹورز کی شاخیں کھولی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے آپس میں روابط بڑھائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی مالی امداد کے لئے سروے کرکے جلد رپورٹ دی جائے جس کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے چترال کو صوبائی حکومت نے آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات