وزیراعظم نے چترال کے سیلات کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ‘ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار

بدھ 22 جولائی 2015 15:31

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چترال کے سیلات کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو متاثرین کی امداد اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقے چترال پہنچے جہاں انہیں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کی امداد اور صورتحال کو قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی بھی چترال پہنچے۔

ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ وزیر اعظم نے چترال کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ روز چترال نہیں جا سکے تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں