چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ‘شدیدغذائی قلت پیدا ہو گئی‘ عوام کو مشکلات کا سامنا
بدھ 22 جولائی 2015 13:16
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ‘شدیدغذائی قلت پیدا ہو گئی‘ عوام کو مشکلات کا سامنا ‘بالائی علاقے مستوج‘ کوراغ‘گرم چشمہ‘ شغور‘مردان، کریم آباد، برشگرام، حسن آباد، سوسوم‘ وادی بمبوریت‘ بریر، رمبور، شیشی کوہ اور دیگر علاقوں کے راستے اور رابطہ ‘دریا پر پل تباہ ‘35 پل‘ پچاس سے زائد دکانیں‘60‘مکانات‘ کھڑی فصل‘ زیر کاشت زمین اور پھلدار درختوں کے باغات سیلاب کی نذر ہو گئے ‘پورا چترال تاریکی میں ڈوب گیا‘پا ک فوج اور چترال سکاؤٹس کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ‘ہیلی کاپٹروں میں متاثرہ لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی جاری ‘جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن مالاکنڈ 3دنو ں سے چترال میں موجود ‘کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدا یت الرحمان اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا دورہ چترال‘ متاثرہ علاقوں کے لوگ نہایت کسمپرسی میں زندگی گزارنے پر مجبور ۔
(جاری ہے)
ایک محتاط اندازے کے مطابق چترال میں 35 پل، پچاس سے زائد دکانیں، ساٹھ کے لگ بھگ مکانات، کھڑی فصل، زیر کاشت زمین اور پھلدار درختوں کے باغات بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں۔پورا چترال تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے سولہ جولائی سے ابھی تک چترال میں بجلی، پینے کی پانی کی فراہمی منقطع ہے اس کے ساتھ ساتھ آبپاشی کی نہریں بھی سیلاب کی نذر ہوچکی ہیں۔
گرم چشمہ اور وادی کریم آباد کے علاوہ وادی کیلاش کے بھی ہزاروں لوگوں کا چترال کے ساتھ رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔ ان متاثرہ علااوں میں آشیائے خوردنوش کی شدید قلعت پیدا ہوئی ہے۔ پا ک فوج اور چترال سکاؤٹس کے جوان امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں اور فوجی ہیلی کاپٹروں میں متاثرہ لوگوں تک کھانے پینے کی چیزیں پہنچائی جاتی ہیں جن میں آٹا، چینی، گھی، دال، چائے وغیرہ شامل ہیں۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی ڈویژن ملاکنڈ میجر جنرل نادر خان گزشتہ تین دنو ں سے چترال میں ہے جبکہ منگل کے روز کور کمانڈر ۱۱ کور پشاور لیفٹیننٹجنرل ہدا یت الرحمان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی NDMA کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)اصغر نواز نے بھی چترال کا دورہ کیا۔ تاہم چترال کے بیشتر علاقوں کا ابھی تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔ اور متاثرہ علاقوں کے لوگ نہایت کسمپرسی کے شکار ہیں جو کھانے پینے کی چیزوں کیلئے دس سے بارہ گھنٹے پیدل سفر کر نے پر مجبور ہیں۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو