چترال : وزیر اعظم نواز شریف میجر جنرل نادر خان کے ہمراہ کروغ پہنچ گئے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 13:09

چترال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف جی او سی مالا کنڈ میجر جنرل نادر خان کے ہمراہ چترال کے علاقہ کروغ پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل نادر خان نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق بریف بھی کیا. آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا. وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چئیر مین نادرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں. وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کوراغ، گرم چشمہ اور ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا.

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں