چترال کے سیلاب زدہ علاقے میں 16 ٹن راشن تقسیم کر دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر؛ آرمی چیف کی متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 جولائی 2015 10:52

چترال کے سیلاب زدہ علاقے میں 16 ٹن راشن تقسیم کر دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر؛ آرمی چیف کی متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت۔

چترال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 جولائی 2015ء ) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی، آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین میں سولہ ٹن راشن تقسیم کر دیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ چترال اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، فیلڈ کمانڈرز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کریں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایف سی نے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن راشن کا عطیہ کیا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں