سیلاب سے چترال،سندھ میں تباہی، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ، فوج کی امدادی کارروائیاں
منگل 21 جولائی 2015 11:12
چترال/ بنوں عاقل/ مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی2015ء) دریائے سندھ کی بپھری موجوں نے لیہ سے گھوٹکی تک درجنوں علاقوں میں تباہی مچا دی ، پنوں عاقل میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، چترال میں سیلابی ریلے نے درجنوں رابطہ پل تباہ کر دئیے۔ دریائے سندھ میں سیلابی لہریں بے قابو ہوگئیں ، غضب ناک موجیں ہر طرف تباہی مچاتی آگے بڑھ رہی ہیں ۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے سو سے زائد دیہات ڈوبے ہوئے ہیں ، سیکڑوں متاثرین بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان میں دو بند ٹوٹ گئے جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں ۔ چشمہ بیراج سے گزرنے والے ریلے نے لیہ کہروڑ لعل عیسن کےدرجنوں علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، بےرحم لہروں سے نشیب علاقوں کے سو سے زائد دیہات ڈوبے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
لوگوں کی بڑی تعداد بھی پانی میں پھنسی ہوئی ہے ۔
سیلابی ریلے سے کوٹ مٹھن میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ۔ رحیم یار خان میں چاچڑا ں اور گردو نواح میں صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے ، گھوٹکی میں سیلاب سے ساٹھ دیہات کا زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔ پنوں میں عاقل میں چھ سالہ زبیر اور سولہ سالہ احمد دین بےرحم موجوں کا شکار بن گئے۔گدو بیراج میں سطح بلند ہونے سے پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا ،گلستان سولنگی سمیت درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔کچے کے درجنوں دیہات بھی ڈوبے ہوئے ہیں ، لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ -چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری