چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‘گرم چشمہ ‘کیلاش ویلی اور اپر چترال کے متاثرین کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے‘پاک فوج نے 8 ٹن اشیائے خوردنوش چترال پہنچا دی ہیں،ترجمان آئی ایس پی آر کا جاری بیان

پیر 20 جولائی 2015 22:14

چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‘گرم چشمہ ‘کیلاش ویلی اور اپر چترال کے متاثرین کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے‘پاک فوج نے 8 ٹن اشیائے خوردنوش چترال پہنچا دی ہیں،ترجمان آئی ایس پی آر کا جاری بیان

چترال/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چترال میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‘گرم چشمہ ‘کیلاش ویلی اور اپر چترال کے متاثرین کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے‘پاک فوج نے 8 ٹن اشیائے خوردنوش چترال پہنچا دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں چترال کی تباہ کاریوں اور پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کو بحالی کے حوالے سے جاری کاموں بارے کہا گیا ہے کہ چترال میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج خدمات انجام دے رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرم چشمہ ‘کیلاش ویلی اور اپر چترال کے متاثرین کیلئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے 8 ٹن اشیائے خوردنوش چترال پہنچا دی ہیں

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں