چترال ، 2 رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے

جمعرات 16 جولائی 2015 13:58

چترال ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) چترال میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے دو رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چترال کے علاقے میں وقفے وقفے سے جاری شدید بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

(جاری ہے)

جس سے یونین کونسل بروز میں 4 مکانات پانی میں بہہ گئے جبکہ پانی فراہمی کے پائپ ٹوٹ گئے۔ سیلابی ریلے کے نتیجہ میں لکڑی سے بنے دو رابطہ پل بھی بہہ گئے جس کے باعث متعدد دیہاتوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں