چترال، نو تعینات شدہ ایس ایچ او نے24 گھنٹے میں نوسربازوں، جعلساز گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 4 جون 2015 16:45

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سلطان بیگ نے اپنی تعیناتی کے چوبیس گھنٹوں کے اندر نوسربازوں اور جعلسازوں کی ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا جوکہ اپنے آپ کو ایک پرائیویٹ ٹی۔وی چینل (روز) کا کرائم رپورٹر ظاہر کررہے تھے اور انٹی نارکاٹکس فورس کی طرف سے ایک جعلی خط لاکر چترال ٹاؤن کا باشندہ لیاقت سے بھاری رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں ڈی پی اوچترال عباس مجید مروت نے خفیہ اطلاع پر انہیں مختون آباد میں لیاقت کے گھر مشتبہ افراد کی چھان بین کا حکم دیا جس کے نتیجے میں پشاور اور خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مجاہدالرحمن ، محمد علی اور محمد دلشاد اور چمر کن چترال سے تعلق رکھنے والے ان کی ساتھی فضل خالق عرف جانی کو گرفتار کرلیا جوکہ لیاقت سے بھاری رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ خط میں منشیات فروش میاں مختار گل کے گھر کی تلاشی لے کر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کی آڑ میں وہ رقم کا مطالبہ کررہے تھے بصورت دیگر وہ ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ا ور ان کو پشاور منتقل کریں گے ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ میاں مختار چونکہ پہلے ہی منشیات کے کیس میں جیل میں ہے ، اس لئے وہ لیاقت کو گرفتار کرنے اور پشاور منتقل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے اور لیاقت کے مطابق وہ انہیں لے کر کسی بھی وقت روانہ ہونے کی بات کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعات 385,397,419اور 420کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جن کی جسمانی ریمانڈ بدھ کے روز مقامی عدالت سے لی جائیگی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں