چترال ،سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی ایک لاپتہ

منگل 2 جون 2015 22:41

چترال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، دو زحمی اور ایک شحص لاپتہ۔ منگل کو دروش پولیس کے مطابق ایک مسافر فیلڈر گاڑی نمبر پی ایس ٹی877 دیر سے چترال آرہی تھی جس میں پانچ مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

جب یہ بدقسمت گاڑی میرکھنی گاؤں میں چترال سکاؤٹس چیک پوسٹ کے قریب پہنچ گئی تو سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے گاڑی گہرے کھائی اور بعد ازاں دریائے زیارت میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، دو زحمی اور ایک شحص ابھی تک لا پتہ ہے۔

مرنے والوں کے نام ڈرائیور حسن علی ولد شیر محمد سکنہ شاہ نگار دروش اور شاہ محمود ولد رحمت شاہ شامل ہیں جبکہ بی بی حلیمہ زوجہ رحمت شاہ سکنہ شاہ نگار، افسر حلیل ولد محمد اقبال سکنہ میراگرام نمبر ۲ زحمی ہوئے اس حادثے میں علیم احمد ولد خان محمد شاہ نگار زیارت کے دریا میں لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں