چترال ، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

اتوار 17 مئی 2015 16:23

چترال ، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) چترال کے علاقے پوریت گول ششی کوہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز چترال سمیت گرد و نواح میں شدید بارش ہوئی اور چترال کے علاقے پوریت گول ششی کوہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ماں‘ باپ اور 3 بچے شامل ہیں۔ واقع کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام میتوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں