چترال ،سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق, دو لیڈیز پولیس کانسٹیبلززخمی

ہفتہ 9 مئی 2015 22:13

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے صوبائی حقوق کے حصول مرکز کے ذمے بن بجلی منافع کے چار سو ارب روپے کے بقایا جات کے وصولی ،خیبر پختونخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے عوام صوبائی حکومت کی پشت پر ہونگے،وفاقی حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ پاک چائینا اقتصادی راہداری کے منصوبے کو متنازعہ نہ بنائے اور اسے ایک اور کالا باغ ڈیم نہ بنائے،کاشغر گوادر روٹ اور اس کے ساتھ منسلک صنعتی بستیوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کی پسماندگی دور ہوگی ،کاشغر گوادر روٹ میں کسی سورت تبدیلی نہیں ہونے دینگے ،میاں نواز شریف صرف اپنے بھائی کو بیرونی دوروں میں ساتھ لے جاکر چھوٹے صوبوں کو اچھا پیغام نہیں دے رہے،صوابی کی سرزمین نے کرنل شیر خان ،میجر طفیل شہید جیسے بھادر سپوت پیدا کئے ،عوام سٹیٹس کو اور استحصالی قوتوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،پاکستان سے محبت کے صلے میں آج بھی بنگلہ دیش کی جیلوں سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے جنازے اٹھ رہے ہیں ،عوام بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو شیوہ اڈہ بازار صوابی میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ایک بہت بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب کر رہے تھے ۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرا ر اﷲ،جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر محمد عثمان ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی کے ضلع کونسل اور تحصیل کونسلوں کیلئے نامزد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی سٹیج پر موجود تھی ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم کریگی جماعت اسلامی کا ایجنڈا غریبوں کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں یکساں نظام تعلیم نافذ کریگی اور صدر مملکت اور وزیر اعظم کے بچے جس سکول کالج اور جس نصاب کے تحت تعلیم حاصل کریں گے اسی سکول اور کا لج میں غریب اور مزدور کے بچے بھی تعلیم حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ میں ظلم اور جبر کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے نکلا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کے زرئعے بھی بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مرکزی سرکار بتائے کہ اسنے گذشتہ دو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا کیاہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے کہا تھا اگر 90دنوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو انکا نام تبدیل کردینا اب وہ خود ہی بتائیں کہ انکا نام کیا رکھا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام سے سوتیلی ماں جیسے سلوک کررہی ہے انہوں نے کہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والے دریاؤں پر ڈیم بنا کر سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن وفاقی حکومت اس طرف توجہ دینے کی بجائے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی طرف زیادہ متوجہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے اور ہم پاکستان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں لیکن حساب کتاب تو دو سگے بھائی بھی آپس میں کرتے ہیں خیبر پختونخوا کے عوام سے زیادتی پر خاموش نہیں رہیں گے اور وفاق سے اپنے جائز آئینی حقو ق حاصل کرکے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر پانچ مہلک بیماریوں کا مفت علاج کریگی جبکہ غریب عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹا گھی ،چینی ،چائے اور دالیں فراہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں