چترال ، آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کی اپ گریڈیشن کے حصول کیلئے احتجاجی ریلی

پیر 20 اپریل 2015 17:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کی طرف سے اپ گریڈیشن کے حصول کیلئے ایک زبردست احتجاجی ریلی سیکرٹریٹ روڈ سے شروع ہوکر محتلف بازاروں سے سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہوئی۔ ریلی کی قیادت آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر محمد قاسم خان کر رہے تھے۔

ڈی ای او ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔جلسہ میں ایک متفقہ قرارداد منظور ہوئی جس کے تحت درجہ چہارم سٹاف نے مطالبہ کیا کہ خیبر پحتون خواہ میں کام کرنے والے تمام کلاس فور سٹاف کو اپ گریڈ کرکے سکیل نمبر 5 دیا جائے۔ محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے کلاس فور سٹاف سے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے جو سراسر بے انصافی اور غیر قانونی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بے انصافی پر فوری نظر ثانی کی جائے اور تمام سکولوں میں ایک کی بجائے دو ، دو چوکیدار تعینات کی جائے تاکہ ایک دن کو اور دوسرا رات کو ڈیوٹی سرانجام دے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اداروں میں کلاس فور ملازمین کیلئے محتص شدہ 33فی صد پروموشن کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور سب سے پہلے سینارٹی لسٹ بناکر اس کے بعد کلاس فور ملازمین کو قانونی طور پر ترقی دی جائے۔ریٹائرڈ کلاس فور ملازمین کے بچوں کیلئے 25فی صد کوٹے پر بھرتی کو عملہ جامہ پہنایا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے چوکیداروں کو فوری طور پر سرکاری بندوق مہیا کیا جائے اور چوکیداروں کیلئے ہر ادارے میں محصوص کمرہ تعمیر کیا جائے جن میں ان کو تمام ضروریات کے چیزیں فراہم ہو۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو تو اپنے حقوق کی حصول تک احتجاج جاری رکھیں گیجلسہ سے محمد قاسم خان، شاکر اللہ ، محمد نادر خان، مولانا محمد اسماعیل وغیرہ نے خطاب کیا۔ جلسہ اور ریلی میں کثیر تعداد میں کلاس فور ملازمین نے شرکت کی جو بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں