چترال کے تاریحی قصبے دروش میں تعلیم سے آگاہی کے سلسلے میں واک کا اہتمام

پیر 20 اپریل 2015 17:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چترال کے تاریحی قصبے دروش میں تعلیم سے آگاہی کے سلسلے میں واک کا اہتمام ہوا جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش، گورنمنٹ ہائی سکول دروش، پرایمری سکول اور مڈل سکول کے طلباء نے بھی شرکت کی۔واک کی قیادت دونوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معین الدین خٹک کر رہے تھے۔ واک ہائیر سیکنڈری سکول دروش سے شروع ہوئی جو مین روڈ اور دروش بازار سے ہوتے ہوئے ہائی سکول دروش تک پہنچ گئی جہاں دوسرے سکولوں کے طلباء بھی اس واک میں شامل ہوئے اور دروش پرانا بازار سے ہوتے ہوئے نئے بازار میں بھی واک کیا۔

دروش چوک میں ایک محتصر تقریب بھی ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او معین الدین خٹک نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرے جہاں کتابیں مفت ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

واک اور یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی تاہم بعض والدین نے ہمارے نمائندے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ واک کے بعد ان سکولوں کے طلباء کو چھٹی دی گئی اور ان کی کلاسیں بھی ضائع ہوئی۔

اکثر والدین نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ اکثر اپنے بچوں کو نجی سکولوں میں پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں اور عوام پر زور دیتے ہیں کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داحل کرے۔ عوام نے محکمہ تعلیم کے ارباب احتیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جو اساتذہ سرکاری سکولوں میں پڑھاتے ہیں ان کو پابند کی جائے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داحل کرے تاکہ ان کی وجہ سے وہ دوسرے بچوں کو بھی ایمانداری سے پڑھائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں