پی ٹی آئی ضلع چترال کا ہنگامی اجلاس،ڈی ای او فیمل کو فوری ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ

پیر 20 اپریل 2015 17:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت اسرا ر الدین چیئر مین ایجوکیشن مانیٹرنگ ٹیم پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال بمقام پی ٹی آئی آفیس چترال منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں ڈی ای او فیمل ضلع چترال کازنانہ اساتذہ کے ساتھ نا انصافیوں پر بحث ہوا۔

اور خاص کر ان کی طرف سے 21 نومبر 2014ءء کو جاری کی جانے والی ایڈ جسٹمنٹ آرڈر پر نہایت غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ موصوفہ نے2012 ءء میں ترقی پانے والے خواتین پرائمری اساتذہ کو 2 سال کے طویل عرصے کے بعد ایڈجسٹ کیا جو کہ Promotion اور Adjustment پالیسی کے بالکل خلاف ہے۔چاہیئے تو یہ تھا کہ ترقی پانے والے اساتذہ کو ان کے ترقی کے تاریخ سے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جا تا، تاکہ میرٹ کو بر قرار رکھنے میں آسانی ہوتی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ DEO فیمل نے جان بوجھ کر ترقی پانے والے ٹیچر ز کو جولائی 2014 ءء میں مختلف اسٹیشنوں پر ٹرانسفر کرنے کے بعد نومبر2014 ءء میں دوبارہ ایڈ جسٹمنٹ آرڈر جا ری کرکے پالیسی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ جس کا اگر تر قی کے تاریخ سے ایڈ جسٹمنٹ آرڈر ہو تے تو وہ متاثر نہ ہوتیں۔لہذا قرار داد کے ذریعے محکمہ تعلیم کے با اختیار ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ DEO (فیمل) ضلع چترال کو فوری ٹرانسفر کرکے ان کے دور میں جتنے بھی ٹرانسفر، تقرریاں ،ترقیاں اور ایڈجسٹمنٹ ہو ئے ہیں ان کا آزادانہ انکوائری کی جائے اور چترال کے خواتین اساتذہ کو مزید تکلیف اور پریشانیوں سے روکا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں