چترال ڈسٹرکٹ میں بھی بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرستیں اویزان

اتوار 19 اپریل 2015 15:11

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح چترال ڈسٹرکٹ میں بھی ہفتے کے دن بلدیاتی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرستیں اویزان کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چترال کے دفتر سے جاری لسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے 24 نشستوں کیلئے 157امیدواراور چوبیس تحصیل کونسل کی نشستوں کیلئے 155 امیدوارمیدان میں کود پڑے ہیں۔ اسی طرح 1044جنرل کونسلر ، 462کسان مزدور ، 13اقلیت اور ضلع بھر سے 357خواتین امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے۔ چترال کی تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین کی بڑی تعداد الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں