چترال میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ، لوٹکوہ، گرم چشمہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند
پیر 2 مارچ 2015 23:27
چترال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) چترال اور مضافات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلسہ جاری ہے ۔ چترال کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جبکہ زیریں چترال میں بارش جاری ہے۔ جس کی جہ سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔گرم چشمہ کا سڑک روئی کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے جس کی وجہ سے چالیس ہزار نفوس پر مشتمل وادی لوٹکوہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامان ہے۔
مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث لوگ گھروں میں آگ جلاکر گرم ہوتے ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور بازار میں بھی بہت کم رش تھا ۔ بازار میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر دکانیں بند رہی۔(جاری ہے)
جبکہ لواری ٹاپ پچھلے ماہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوچکا ہے تاہم لواری ٹنل میں ہفتے میں دو دن مسافر وں کی سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔
شدید بر ف باری کے باعث چترال کو گلگلت بلتستان سے ملانے والا سڑک شندور ٹاپ بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔مسلسل بارش کے بعد زلزلہ سے بروز میں دو مکانات گھر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ندی نالوں میں پہاڑوں سے پانی سیلاب کی صورت میں بہنے سے اکثر سڑکوں پر ملبہ جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کو آنے جانے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے مگر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے چھپ کی سادھ لی ہوئی ہے اور ان سڑکوں سے ملبہ ہٹانے میں تاحال ناکام رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن مزید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔برف باری اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے چترال میں بائی پاس روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ایک شحص جاں بحق جبکہ ایک زحمی ہوا۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری