چترال ،تاجر یونین دروش کا پولیس کے خلاف احتجاجی جلسہ

ہفتہ 14 فروری 2015 16:48

چترال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء ) تاجر یونین دروش نے مبینہ طور پر تاجر کے ساتھ زیادتی اور اس پر منشیات کا بے بنیاد الزام لگاکر گرفتار کرنے کے حلاف احتجاجی جلسہ کیا۔ یہ جلسہ حید ر عباس مارکیٹ میں زیر صدارت حاجی شیر ولی خان صدر تاجر یونین دروش منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے پولیس کی شدید مذمت کی جو دروش کے نہایت باعزت شحصیت اور ایک ایماندار دکاندار حاجی شیر بہادر پر منشیات فروشی کا الزام لگار کر اس کے دکان اور گودام پر چاپہ مارا اور ساتھ ہی اس کے بھائی حاجی شیر اکبر کے لیڈیز شاپنگ سنٹر بھی چھاپہ مارکر منشیات ڈھونڈتے رہے مگر ان کو کوئی منشیات نہیں ملی۔

تاجروں نے کہا کہ جو لوگ منشیات میں ملوث ہیں پولیس انہیں تو کچھ نہیں کہتا مگر باعزت شہریو ں کو بلا جواز تنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں