چترا ل کو ملک کے دیگرحصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری پاس روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 15 جنوری 2015 22:42

چترال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) چترا ل کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری پاس روڈ جمعرات کے روز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جو دو دن پہلے برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی تھی۔ اسسٹٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

15جنوری2015ء کو بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہیوی مشینری کے زریعے بہت کم عرصے میں لواری پاس روڈ کھول دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ لواری ٹاپ روڈ جو سطح سمندر سے تقریبا 12500فٹ بلندی پرواقع ہے پر گزشتہ دو دنوں کی برف باری سے تین فٹ سے زیادہ برف پڑی تھی۔ لواری ٹا پ روڈ کھولتے ہی چترال اور دیر سائیڈ میں پھنسے ہوئے درجنوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی اپنی منزل مقصود کیطرف روانہ ہوگئے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں