چترال میں بارش ، برف باری شروع ،شاہراہ لواری ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند

منگل 13 جنوری 2015 12:37

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) چترال ٹاوٴن اورضلع بھر میں بارش ، پہاڑی او ربالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ پیر کی شام سے جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری پاس روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔سسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے بتایا کہ لواری پاس سے لیکر عشریت تک برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے نتیجے میں پیر کی شام لواری ٹا پ پر ایک فٹ سے برف پڑی ہے اور مذید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پیر کی شام درجنوں گاڑیاں چترال اور دیر سائیڈ میں پھنس گئی تھیں ۔ جن کو این ایچ اے حکام سے بات کرکے ٹنل سے گزار ا گیا۔ لواری ٹنل کیلئے فوکل پرسن بشارت احمد نے پراجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل زاہد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے لواری ٹنل کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے مسافروں کو لواری ٹنل سے سفر کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

پیر کی رات تقریبا دس بجے چترال سائیڈ سے گاڑیوں کو ٹنل سے گزارا گیا اور پھر دیر سائیڈ سے مسافر چترال کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ بشارت احمد نے بتایا کہ انھوں نے تما م پولیس اسٹیشنوں اور آڈوں میں اطلاع دی ہے کہ وہ مسافروں کو سفر سے روک دیں۔ انھوں نے بتایا کہ اب لواری ٹنل کے شیڈول کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دن مسافروں کو لواری ٹنل سے آمدورفت کی اجازت ہوگی ۔

باقی دنوں میں وہ سفر سے گریز کریں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاپشاور کے آڈوں میں فون کرکے انھیں بتایا گیا کہ وہ مذید گاڑیاں چترال کیلئے روانہ کریں۔ تاہم پیر کی شام روانہ ہونے والی گاڑیوں کو کل منگل کے دن لواری ٹنل سے گزرنے کیلئے بندوبست کی جائیگی ۔ جس کیلئے ڈپٹی کمشنر دیر بالا سے بات چیت جاری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں لواری پاس روڈ سے برف ہٹایا جائیگا تاہم روڈ خطرناک ہونے کی وجہ سے آمدورفت شاید ممکن نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں