سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے مدد سے کلکٹک گاؤں میں پینے کی پانی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل

ہفتہ 15 نومبر 2014 18:43

چترال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) چترال کے تاریحی قصبے علاقہ دروش کے مضافاتی گاؤں کلکٹاک گاؤں میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے پینے کی پانی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس منصوبے کی تکمیل پر کلکٹاک گاؤں میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں مہمان حصوصی احسان اللہ خان ایڈوائزر بورڈ آف ڈائریکٹر سرحد رورل سپورٹ پروگرام تھے جبکہ تقریب کی صدارت قاری جمال عبد الناصر نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل موبلائذر صلاح الدین صالح نے کہا کہ پینے کی صاف پانی کے اس منصوبے پر 5.2 ملین لاگت آئی جس میں 416200 روپے کمیونٹی کا حصہ تھا اور یہ منصوبہ پانچ ماہ کے قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ گیا جس سے 200 گھرانے مستفید ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے یورپین یونین نے پروگرام فار اکنامکس ایڈواسمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ نے فنڈ فراہم کیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ خان نے کہا کہ ایس آر ایس پی ڈونیشن کا پیسہ نہایت ایمانداری سے خرچ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ یورپین یونین کے علاوہ دیگر ادارے بھی ان کو محتلف ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ فراہم کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے ایس آر ایس پی کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے اس علاقے کیلئے پینے کی صاف پانی کا بندوبست کیا۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے قاری فضل الحق اور شہزادہ سریرالدین نے کہا کہ پاکستان بننے ے بعد اس علاقے میں یہ پہلا ترقیاتی کام ہے اس سے پہلے یہاں کے لوگ دریا کا گندہ پانی پینے پر مجبور تھے اب SRSP کی تعاون سے پینے کی صاف پانی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا اور لوگ اب صاف پانی پی کر محتلف بیماریوں سے بچ سکیں گے۔تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جو بعد میں قاری جما ل عبد الناصر کے دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی ۔ تقریب میں پورے علاقے کے عمائدین نے شرکت کرتے ہوئے پانی کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں