جماعت اسلامی چترال کے نو منتخب امیر حاجی مغفرت شاہ نے امارات کا حلف اٹھا لیا
بدھ 15 اکتوبر 2014 14:56
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی ضلع چترال کے نومنتخب امیر حاجی مغفرت شاہ نے امارت کا حلف اٹھالیا ۔ بدھ کے روز جماعت کی ضلعی دفتر میں منعقدہ تقریب میں سبکدوش ہونے والے ضلعی امیر مولانا غلام محمد نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مغفرت شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت کو نہ صرف تنظیمی طور پر مستحکم بنایا جائے گابلکہ اسے عوامی حقوق کے تحفظ اور گھمبیر مسائل کو حل کرنے میں بھی ایک موثر پلیٹ فارم کے طو ر پر استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے جماعت اسلامی کی امتیازی اوصاف بیان کرتے ہوئے کہاکہ اقامت دین کے لئے ایک جامع اور مکمل تحریک ہے جس میں دین و دنیا کا ایک حسین امتزاج موجود ہے جس کے کارکنان اور رہنماؤں میں ہر صلاحیت کے لوگ دستیاب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے عالمی سطح پر مسلمانان عالم کے لئے مرکز و محور کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل سابق امرائے اضلاع مولانا غلام محمد، مولانا شیر عزیز اور عبداللہ جان کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین اور جماعت کے بزرگ رہنما الحاج خورشید علی خان اور اسلامی تنظیم وکلاء کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہاکہ جماعت ایک حقیقی اسلامی جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کا منتہائے مقصود رضائے الٰہی کا حصول ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشان ہے تاکہ مسند اقتدار پرفساق و فجارکی جگہ نیک اور صالح افراد بیٹھ سکیں۔
انہوں نے کہاکہ اس جماعت میں نئی دور کے چیلنجوں سے عہدہ براہونے کی پوری پوری صلاحیت موجود ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ایک مکمل توازن برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ارکان پر زور دیاکہ وہ اس جماعت کو ضلع میں مقبول ترین پارٹی بنانے میں حاجی مغفرت شاہ کی ولولہ انگیز قیادت میں دن رات ایک کریں۔متعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپر چترال جاتے ہوئے ٹرک ڈرائیور حادثے کا شکار ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
چترال ،پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے جان بچا لی
جشن قاقلشت فیسٹیول کی اختتامی تقریب (کل) منعقد ہوگی
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی
سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور