عبدالولی خان یونیورسٹی چترال باچا خان کیمپس میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 15 اگست 2014 14:56

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) عبد الولی خان یونیورسٹی چترال باچا خان کمپس میں جشن آذادی کی تقریب پُر وقار انداز میں منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے طلبہ طالبات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔کمپس کے کوارڈنیٹر محمد حسن نے پاکستان کا قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عبد الولی خان یونیورسٹی نوجوان نسل کی ذہنی،فکری استعداد کی ترقی کا بیڑا اُٹھایا ہوا ہے۔

چترال کیمپس ڈاکٹر احسان علی کی سرپرستی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہ دن دور نہیں کہ یہ ایک مکمل یونیورسٹی میں بدل جائیگا۔اس موقع پر یوم آذادی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مقرریں سر فضل رحیم جان،حیات اللہ،سمیرا جبین نے کہا کہ یوم آذادی منانے کا بہتریں طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کا قربانیوں سے حاصل کردہ اس پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کوتاہی نہ کریں۔

(جاری ہے)

آذاد فضاوں میں سانس لینا بہت بڑی نعمت ہے۔آذادی کی قدرو قیمت اُن اقوام سے پوچھیں جو آج بھی غلامی میں گزار رہے ہیں۔پاک سرزمین کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے جنہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کو آذادی دلائی۔جشن آذادی کی اس پُر وقار میں یونیورسٹی کے سر اصف رضا،طلبہ طالبات شکیل،حسینہ،بانو،ذوبیہ جعفر،مقصومہ اور محمودہ نے اپنے گروپس کیساتھ نعت اور ملی نغمے پیش کرکے حاضریں سے زبردست داد حاصل کیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں