چترال،غذر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا دورد کرتے رہے

ہفتہ 5 اکتوبر 2013 15:30

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اکتوبر 2013ء) چترال،غذر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کی سرحد ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ہفتے کی صبح 5 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے درمیان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں