چترال،ہیلو برادرز لنگا ٹیم نے درویش فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 18 ستمبر 2013 13:34

چترال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18ستمبر 2013ء) ہیلو برادرز لنگا ٹیم نے درویش فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔چترال کے تاریحی قصبے درویش میں فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ٹورنمنٹ کا اہتمام شمس آباد سپورٹس سوسائٹی درورش نے کیا تھا جس میں کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں برادرز کلب پوٹنیاندہ فٹ بال ٹیم اور ہیلو برادرز لنگا فٹ بال ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ بردرز کلب اور ہیلو برادر لنگا ٹیم کے درمیان کھیلی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نہایت جارحانہ انداز سے میچ کھیلا اور پہلے ہاف ٹائم تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکے۔ تاہم دوسرے ہاف ٹائم میں برادرز کلب ایک گول کرنے میں کامیاب ہوا مگر بہت جلد ہیلو برادر نے بھی ایک گول کرتے ہوئے سکور برابر کرلی ۔ مقررہ وقت حتم ہونے پر ریفری نے ان کو پینالٹی کے ذریعے میچ کو حتم کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں ہیلو برادرز لنگا نے پنالٹی کے ذریعے یہ میچ جیت لیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں