نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا حکام کا چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

بدھ 21 اگست 2013 21:12

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اگست۔ 2013ء) وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواکے حکام نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری امدادی کاروائیوں کا معائنہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے چیرمین محمد سیلم علیم اور پی ڈی ایم اے ڈائریکٹر کے جنرل عاطف رحمان کو ڈپٹی کمشنر چترال نے سیلاب کی صورتحال اور اس سے ہونے والی جانی و مالی نقصان کے بارے میں بریف کیا۔

این ڈی ایم اے کے چیرمین محمدسیلم علیم نے سیلاب سے ہونے والے7افراد کی ہلاکت اور املاک کو نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے کہا کہ قدرتی آفات کوروکا نہیں جا سکتا تاہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے اپنے آپ کومحظوظ رکھنے اور اس سے نمٹنے کے لئے عوام کی آگاہی اور تربیت سے متعلق ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ انتظامی و بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ افراد کومعاوضہ بہت جلد دیا جائے گا۔

اس موقع پرپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عاطف رحمان نے کہا کہ سیلاب میں مدادی کاروائیوں کے لئے ڈپٹی کمشنر چترال کو فوری طور پرایک کروڑ 80لاکھ روپے فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے چترال کے ضلع انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 200خیمے،200کمبل اور دیگر ضروری اشیاء وافر مقدار میں پہلے ہی فراہم کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلف ایکٹ کے مطابق وفات پانے والے وراثاہ میں ایک ایک لاکھ کی امدادی رقوم تقسیم کی جاچکی ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ چترال کے عوام کے لئے 20 ٹرکوں پر مشتمل 5000 فوڈ پیکج،1000 خیمے،6000کمبل اور وافر مقدار میں ادویات روانہ کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں