چترال‘ مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق‘ 4زخمی

منگل 20 اگست 2013 13:41

چترال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20اگست 2013ء ) چترال میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ریسکیوں کے مطابق چترال کے علاقے تور کھو میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں